پاکستان میں انتہائی مقبول ہونے والے ترک اداکار نے لاہور کے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں، انجین التان دوزیتان
بعد ازاں انجین التان دوزیتان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
علاوہ ازیں ترک اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوریز میں پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے ایک اسٹوری میں پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرجوش استقبال پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری اسٹوری میں انجین التان دوزیتان نے علامہ اقبال کے مزار کی تصویر شیئر کی۔

خیال رہے کہ ترک اداکار انجین التان دوزیتان مختصر دورے پر گزشتہ روز پاکستان کے شہر لاہور پہنچے تھے اور انہوں نے نجی ہوٹل میں قیام کیا۔
ان کی آمد کا اعلان ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار کی پاکستان آمد
ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ ارطغرل غازی (دیریلیش ارطغرل) کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سفارت خانے کی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ان کے استقبال میں ہمارا ساتھ دیں۔

آج دوپہر میں انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ چوہدری ٹیکسٹائل کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔
انہوں نے ارطغرل غازی کو پسند کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔
انجین التان دوزیتان نے اردو زبان میں بھی کچھ الفاظ ادا کیے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے 'شکریہ' کہنا آتا ہے، اور انہوں نے 'لاہور لاہور اے' بھی کہا تھا۔



0 تبصرے