Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نواز شریف کی فوٹو شاپ کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے مزاحیہ تبصرے

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حالیہ دنوں آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا اور وہاں جلسے سے خطاب کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے منسوب اسکرین شاٹ گردش کررہا ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوٹو شاپ کی گئی تصویر موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس اسکرین شاٹ سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ٹوئٹ مبینہ طور پر مریم نواز نے شیئر کی تھی جسے بعدازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شیئرکیا اور پھر اس پر تبصروں اور میمز کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف کی ایسی کوئی تصویر موجود نہیں تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں ایک تصویر میں مریم نواز جبکہ دوسری میں نواز شریف موجود ہیں۔ اسکرین شاٹ میں بائیں جانب پر موجود تصویر میں مریم نواز نظر آرہی ہیں، جو ان دنوں آزاد کشمیر میں اپنی جماعت کی انتخابی مہم کی قیادت کررہی ہیں اور وادی نیلم میں کیران کے مقام پر ایک خوبصورت مقام پر کھڑی ہیں جبکہ دائیں جانب موجود تصویر میں ان کے والد نواز شریف نظر آرہے ہیں جو نومبر 2019 سے برطانیہ میں ہیں اور وہ بھی اسی مقام پر کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ کے اسکرین شاٹ میں لکھا ہوا ہے کہ'کشمیر سے رشتہ بہت پرانا ہے'۔

بارشوں کے دوران لاہور ولید نامی صارف نے بارشوں کے دوران لاہور کی فوٹو شاپ کی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بارش سے رشتہ پرانا'۔






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے