Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے


قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا کے خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئے ، شاہین شاہ آفریدی  نے خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہنی ، انہیں  اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگائے گئے ۔

پشاور میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی  کو خیبرپختونخوا پولیس کا خیر سگالی سفیر بنانے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں آئی جی  کے پی پولیس معظم جاہ انصاری اور دیگر افسران نے شرکت کی  جبکہ کرکٹر فخر زمان بھی  تقریب میں موجود تھے ۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے ۔ خیبرپختونخوا پولیس کا یونیفارم پہننے اور اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگانے کے بعد  قومی کرکٹر نے پولیس وردی میں پہلی سلامی اپنے والد کو پیش کی  اور کہا کہ میرے والد بھی  25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ،  بہادر پولیس فورس نے بہت قربانیاں دیں ، اصلی ہیرو ہماری فورسز ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے